اپر چترال کے مسائل اور ان کے حل کے سلسلے میں تحصیل میونسپل ہال بونی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کھلی کچہری۔

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس) گذشتہ روز اپر چترال کے مسائل اور ان کے حل کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے حکم پر کھلی کچہری منعقد کیا گیا۔جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، مختلف محکموں کے سربراہاں، منتخب نمائیندے اور معززین علاقہ موجود تھے۔کھلی کچہری میں موجود شرکاء نے مسائل کے انبار لگا دئیے۔ شرکاء میں پی۔ٹی۔ائی راہنمااور ڈسٹرکٹ ممبررحمت غازی، تحصیل ممبر سردار حکیم،سابق چیرمین فضل الرحمٰن، ریٹائرڈ صوبیدار نور حسین، میر ایوب وغیرہ نے اپر چترال خصوصاًً ہیڈ کوارٹر بونی میں روڈوں کی ناگفتہ بہ حالات، بجلی کے مسلے، اور کرایہ ناموں میں عدم توازن پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اور ان مسائل کے فوری حل پر زور دئیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ مسائل ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملکر ترجیحی بنیادپر حل کرنے کی یقین دہانی کی۔اُنہوں نے موقع پر تحصیل ہسپتال میں رات کے وقت ڈاکٹر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر ایک ڈاکٹر رات کے وقت دیوٹی پر لگانے کا حکم شرکاء نے ہسپتال میں مستقل طورپر ڈاکٹر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔ جبکہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی تعداد صرف تین ہیں۔صبح ایک ڈاکٹر ہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دے گا جو کہ اتنی بڑی آبادی کے لیے نا کافی قرار دیا جارہا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔