سابق ارپی ایم(اے کے آر ایس پی) معراج خان کی طرف سے اظہارتشکر

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)سابق ارپی ایم آغاخان فاونڈیشن چترال معراج خان سکنہ موریر نے ان اپنے خاندان کے طرف سے تمام دوست و احباب، رشتہ داروں، ہمسایوں،سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے سربراہان و عہدادران اور سیاسی شخصیات کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ جنہوں نے والدہ محترمہ کے اس دنیائے فانی سے رخصت ہونے پر ہمیں حوصلہ دینے اور ہمارے غم کو بانٹنے کے لیے بنفسِ نفیس خود تشریف لائے۔ ٹیلی فون، ایس ایم ایس، سوشل میڈیا اور ای میل کے ذریعے دنیا بھر سے اپنی پیغا مات بھیج کر ہمارے غم میں برابر کے شریک ہوئے۔
ہم معذرت چاہتے ہیں آپ سب سے کہ فردا فردا ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے اس لیے ہم چترال کے لوکل اخبارات کے ذریعے آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کے اللہ تعالیٰ آپ سب کو اور آپ کے خاندانوں کو اپنے امان میں رکھیں۔امین

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔