چترال میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی اور جلسہ عام کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی اور جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جلسہ میں اہلسنت و الجماعت چترال کی ریلی نے بھی شرکت کیں۔جلسہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں۔ جلسہ سے امیر جمعیت علماء اسلام چترال مولانا عبد الرحمن، سینئر نائب امیر قاری جمال عبد الناصر، امیر اہلسنت والجماعت چترال حافظ خوش ولی خان، جنرل سیکرٹری قاری عزیز الرحمان، ضلعی سالار جے یو آئی صلاح الدین طوفان اورسیکرٹری اطلاعات قاضی محمد نسیم نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370کے خاتمے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کشمیر ی مسلمانوں کے خلاف ہونے والے بربریت اور ظلم کے خلاف مسلم ممالک کو آواز اُٹھانے پر زور دیا۔اور کہا کہ کشمیرکے نہتے مسلمانوں پر بھارت کی طرف سے ظلم برداشت نہیں کی جائیگی اورضرورت پڑنے پر چترال کے غیور عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ جہاد کرنے کے لئے تیارہوگی۔ اُنہوں نے اس موقع پر جہاد کااعلان بھی کیا۔جلسے میں پاک فوج کے حق میں اوربھارت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی۔ آخیر میں سینئر نائب امیر اپر چترال مولانا فتح الباری نے دعاء سے جلسہ کا اختتام کیا۔ جے یوآئی چترال نے زبردست ریلی اور جلسہ میں شمولیت پر چترال قوم کا شکریہ کیا۔جلسہ میں پُرجوش نوجوانوں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کا پتلہ بھی نظر آتش کیا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔