محکمہ تعلیم چترال کے منیجمنٹ کیڈر میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں اور تبدیلیاں

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) محکمہ تعلیم چترال میں منیجمنٹ کیڈر میں بڑے پیمانے پر پوسٹنگ اینڈ ٹرانسفر کے نتیجے میں صوبائی ڈایرکٹوریٹ میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر محمود غزنوی (گریڈ 18)کو ڈپٹی ڈی ای او مر دانہ اپرچترال اور اپنی پے اینڈ اسکیل میں ڈی ای او (مردانہ) اپر چترال کی اضافی چارچ، ڈپٹی ڈی ای او زنانہ چترال غزالہ انجم (گریڈ 18) کو ڈپٹی ڈی ای او زنانہ اپرچترال اور اپنی پے اینڈ اسکیل میں ڈی ای او (زنانہ) اپر چترال کی اضافی چارچ کے ساتھ تعیناتی کر دی گئی ہے۔ اسی طرح شانگلہ ضلع میں ڈی ڈی او مہرالنساء کو ڈی ڈی ای او زنانہ چترال، مفتاح الدین اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو صوبائی ڈایریکٹوریٹ سے تبدیل کرکے حافظ نوراللہ کی جگہ ڈی ڈی ای او مر دانہ چترال تعینات کیا گیا جبکہ حافظ نوراللہ گورنمنٹ ہائی سکول عشریت کے پرنسپل ہوں گے۔ اسی آفس آرڈر کے تحت ایس ڈی ای او تور کہومو ڑکھو مسرت جمال (گریڈ 17) کو ایس ڈی ای او چترال، ایس ڈی ای او شرینگل عارفہ بی بی (گریڈ 17) کو ایس ڈی ای او موڑکھو، اور اے ڈی او زبیدہ خانم (گریڈ 16) اپنی پے اینڈ اسکیل میں ایس ڈی ای او زنانہ دروش مقرر ہوئی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔