شیشی کوہ تیز بارش کی وجہ سے سیلاب،پانی چائینز کیمپ میں داخل،دروش پولیس بحالی کے کاموں میں مصروف

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ رات شیشی کوہ کے مقام میں تیز بارش کی وجہ سے شیشی کو ہ دریا میں طغیانی کی وجہ سے پانی کشش ٹنل زیرو کے مقام پر لاوی پراجیکٹ میں کام کرنے والے چائینز کیمپ میں داخل ہو گئی۔کیمپ میں موجود چائنیز اور پولیس اہلکار وں نے محفوظ مقام پرپناہ لیا۔ سیلاب کے وجہ سے کیمپ میں موجود املاک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔دروش پولیس نے علاقہ میں بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔سیلاب کی وجہ سے دروش سے مڈک لشٹ کشنڈیل بیرگا نثار کے مقام پر بند ہوگئی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔