fbpx

مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال کے زیراہتمام مریم نواز کی گرفتاری اورکشمیر پرحکومت کی پالیسوں کے خلاف احتجاجی جلسہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال کے زیراہتمام مریم نواز کی گرفتاری اور کشمیر پر حکومت کی پالیسوں کےخلاف گولدورچوک چترال میں احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا۔۔جلسے سے مسلم لیگ ن سب ڈویژن کے صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ ،عبدالولی ایڈوکیٹ صفت زرین جنرل سیکٹری مسلم لیگ ن، ایم آٸی خان سرحدی ایڈوکیٹ ،نیازاےنازی ایڈوکیٹ ،خورشید مغل ایڈوکیٹ ،عالم زیب ایڈوکیٹ ،نوراحمد چارویلو ،قاضی آف مستجپاندہ نے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ملک دشمن پالیسیوں پر اُترآئی ہے اُنہوں نے کشمیرکے مسلے پہ حکومت کی پسپاٸی اور مریم نواز کی گرفتاری کو شدید الفاظ میں مذمت کی اور انکی رہاٸی پر ذور دیا۔مقررین نے موجودہ  حکومت کو فسطاییت اور فاشزم کا علمبردار قرار دیا اور موجودہ حکومت کی استعفی کا مطالبہ کیا۔تقاریر کے آخر میں دعاییہ کلمات کےساتھ تقریب اختتام کو پہنچا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق