یونیورسٹی آف چترال کے ایم اے کے سالانہ امتحانات 13ستمبر2019سے شروع ہونگے۔

چترال(چترال ایکسپریس)یونیورسٹی آف چترال کے ایم اے کے سالانہ امتحانات 13ستمبر2019سے شروع ہونگے۔کنٹرولر امتحانات کے اعلامیے کے مطابق امتحانی شیڈول(ڈیٹ شیٹ) یونیورسٹی آف چترال کی ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔تمام پرائیویٹ امیدواروں کو رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارم میں دئیے گئے پتے پر ارسال کئے جارہے ہیں۔5ستمبر2019تک رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں یونیورسٹی کے شعبہ ء امتحانات سے دوپلیکیٹ کاپی حاصل کی جاسکتی ہے۔امیدوار اپنے رول نمبر سلپ یونیورسٹی ویب سائٹ سے بھی ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔