چترال،72واں یوم آزادی کوروایتی جوش اور ولولہ سے منانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مختلف تقریبات ترتیب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) 72واں یوم آزادی کوروایتی جوش اور ولولہ اورخصوصاً کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے منانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے مختلف تقریبات ترتیب دی ہے جن میں پرچم کشائی، دن کی مناسبت سے تقاریب، مشاعرے، کھوار مشاعرہ، پولو میچ اور ثقافتی شو شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد نے ان پروگرامات کی کوارڈینیشن کے لئے اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالولی خان کو فوکل پرسن مقررکیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پروگرامات صبح آٹھ بجے سے شروع ہوں گے اور رات 11بجے تک جاری رہیں گے۔ ڈی سی چترال صبح 9بجے پولو گراونڈ میں پرچم کشائی کریں گے جس کے بعد چترال سکاوٹس، چترال پولیس اور چترال لیویز کی طرف سے مشترکہ بینڈ ڈسپلے اور مارچ کا مظاہرہ ہوگا جبکہ اس موقع پررسہ کشی کا مقابلہ بھی ہوں گا۔ ڈی سی چترال نوید احمد اس موقع پر انعامات تقسیم کریں گے۔ دوپہر 2بجے ٹاؤن ہال میں کھوار مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں ارض پاک کے بارے میں اپنے جذبات و خیالات کو اشعار کی زبان میں بیان کریں گے۔ سہ پہر کو پولو میچ چترال کے دو ٹیموں چترال اے اور چترال بی کے درمیان کھیلا جائے گااور شام 9بجے گورنرز ہاؤ س میں ثقافتی شو پیش کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد نے میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا . کہ یوم آزادی گو کہ مملکت پاکستان کے قیام کی خوشی ہے . لیکن حالیہ دنوں میں بھارت کی طرف سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرنے اور کشمیریوں پر مظالم کے جو پہاڑ توڑےگئے ہیں .اس پر رد عمل کے طور کشمیری بھائی بہنوں , ماؤں اور بچوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے آوازبلند کرنا بھی پروگرام میں شامل ہے . انہوں نے کہا . کہ یوم پاکستان کشمیریوں کے ساتھ اخلاقی , سیاسی اور ہرقسم تعاون کادرس دیتاہے . اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے اس دکھ دردمیں شریک ہیں . درین اثنا یوم آزادی اور یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کالاش ویلی بمبوریت میں آنیژ میں منعقد کیا جائے گا . جس میں اقلیتی رکن اسمبلی خیبرپختونخوا و چیرمین ڈیڈک وزیر زادہ مہمان خصوصی ہوں گے . اس تقریب میں چودہ اگست اور کشمیر کی اہمیت کے حوالے سے تقاریر , ملی نغمے اور کشمیری عوام کے ساتھ جدوجہد آزادی میں تعاون اور مدد کا اظہار کیا جائے گا . جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف اداروں نے دفاتر کے احاطے کو قومی پرچموں سے سجادیا ہے۔ عید الاضحی کی تعطیل کے باوجود لوگ جشن آزادی کو شایان شان طور پر منانے کے لئے تیاریوں میں مصروف دیکھے جارہے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔