پاکستان کی 72واں یوم آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لئے ضلعی انتظامیہ چترال کی جانب سے پُروقار تقاریب منعقد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان کی 72واں یوم آزادی منانے اور کشمیر یوں کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک پُروقار تقریب چترال پولو گراونڈ میں منعقد ہوا۔تقریب کے ابتداء میں پرچم کشائی ہوئی اس کے بعد چترال سکاؤٹس،چترال پولیس اور چترال لیویز کے جوانوں نے مارچ پاس کیا، سکول کے بچوں نے قومی ترانہ،ملی نغمے،ڈریس شو اور رنگا رنگ فن کا مظاہرہ کیا۔تقریب میں چترال کے روایتی پولو میچ،پیراگلائڈنگ اور تیر اندازی کا مظاہرہ بھی ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے عبدالاکبرچترالی،ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین اور ضلع ناظم مغفرت شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوکہ یوم آزادی مملکت پاکستان کے قیام کی خوشی ہے لیکن حالیہ دنوں میں ہندوستان کی طرف سے کشمیر کی مخصوص حیثیت کو ختم کرنے اور کشمیریوں پر مظالم کے جو پہاڑ توڑئے گئے ہیں اس کے ردعمل کے طورپر کشمیری بھائی،بہنوں،ماؤں اور بچوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے آواز بلند کرنا ہماری زمہ داری ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کشمیریوں کے ساتھ اخلاقی،سیاسی اور ہرقسم کے تعاون کادرس دیتا اور ہم اپنے کشمیریوں بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ ہندوستان72سالوں سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مذاق اُڑا رہا ہے،سات عشرے قبل اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کو حق خددرایت دیا ہے تام ہندوستان مسلسل قراردادوں سے انحراف کررہا ہے۔اسی طرح حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کی مخصوص حیثیت کو ختم کرکے ہندوستان نے ایک پھر ثابت کیا کہ انہیں عالمی قوانین کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ہندوستان ظلم اور جبر سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتا۔اُنہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان نے پاکستان کے خلاف کوئی قدم اُٹھایا تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اُس کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی۔مہمانان نے تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔قبل ازین ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی اور ڈپٹی کمشنر چترال کی قیادت میں ایک کشمیریوں مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے ریلی بھی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں۔ٹاون چترال میں یوم آزادی کی مناسبت سے محفل مشاعرہ بھی منعقد ہوا۔درین اثناء یوم آزادی اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے چترال کے مختلف مقامات میں تقریبات کا انعقاد ہوا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔