گولڈن کلب بونی کے زیرِ انتظام آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2109ء کا افتتاح۔

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر گہلی فٹ بال اسٹیڈیم بونی میں آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2019 ء کا باقاعدہ طور پر افتتاح ہوگیا۔ گولڈن کلب بونی کے زیرِ انتظام آل پاکستان آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی میچ کا مہمان خصوصی تحصیل کونسلر اور پی۔ٹی۔ائی۔ رہنما سردار حکیم تھے۔ٹورنمنٹ کا باقاعدہ افتتاح تلاوتِ کلام ِ پاک اور قومی ترانے سے کیا گیا۔گولڈن کلب کے صدر اور علاقے کا ممتاز سیاسی،سماجی و متحرک شخصیت پرویزلال نے ابتدائی کلمات ادا کرتے ہوے کہا کہ گہلی فٹ بال اسٹیڈیم کو اس مرحلہ تک پہنچانے میں علاقے کے سول سائٹیز کا کلیدی کردار رہا ہے۔ان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتاہے۔ اُنہوں سوسائٹی ایس۔ڈبلیو۔ایس کا خاص ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گہلی میں اس طرح کا شاندار اسٹیڈیم کا ہونا ان کے انتھک محنت کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ گہلی اسٹیڈیم کو مزید شاندار بنانے کے لیے مزید کام ہونا باقی ہے جسے موجودہ حکومت ان شاء اللہ پورا کریگی۔اُنہوں نے ٹورنامنٹ کے سلسلے میں تعاون کرنے پر ضلعی صدر فٹ بال ایسوسی ایشن حسین احمد کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ہر وقت چترال بھر میں فٹ بال کے ترقی کے لیے موثر کردار ادا کرتے رہے ہیں۔یاد رہے کہ چار سال بعد گہلی اسٹیڈیم تعمیر ہونے کے بعد اس طرح کاشاندار ٹورنامنٹ گولڈن کلب بونی منعقد کر رہا ہے جس میں بتیس 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔افتتاحی میچ کے مہمانِ خصوصی سردار حکیم نے اپنے خطاب میں گہلی اسٹیڈیم کو مزید سہولیات سے اراستہ کرنے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ سپورٹس مین اسپریٹ کا مظاہرہ کریں اور دوران ِ کھیل بہترین کارکردگی اور بہترین اخلاق کے ذریعے دوسروں کو مثبت پیغام دیں۔افتتاح کے موقع پر ذاکر زخمیؔ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔