fbpx

ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کا بیار لوکل ارگنائزیشن(بی۔ایل۔ایس۔او) کے دفترآمداور تنظیمات کے نمائیندہ گان سے خطاب۔

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے اپنے عہدہ کا چارچ سنبھالنے کے بعد پہلا مرتبہ بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن بی۔ایل۔ایس۔او کے دفترکا دورہ کیا۔تو حاضر تنظیمات کے نمائیندے،ناظمین،کونلسرز واعلاقے کے عمائدین پُرجوش انداز میں اُن کا استقبال کیا۔بچوں نے گلدستہ پیش کیا اور استقبالیہ نغمہ گا کر معزز مہمان کا استقبال کیا۔بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن مختلف سول سوسائٹیز کے اشتراک سے وجود میں آئے ہوئے واحد تنظیم ہے جو 2005ء سے بلا تفریق و امتیاز متعین علاقے میں مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔تنظیم کا دائرہ ِ کار ۵۷۹ مربع کلو مٹر پر محیط ہے۔۶۵ دیہات اور ۵۴۳۳ گھرانے ان تنظیمات کے خدمات سے مستفید ہورہے ہیں۔ کل ۴۵۲ تنظیمات بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن میں شامل ہیں۔بی۔ایل۔ایس۔او علاقے کی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے مذکورہ علاقے کے تعمیر و ترقی،صحت،تعلیم اور ثقافت کے شعبے میں بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔کسی بھی نگہانی یا حادثاتی حالات پیش آنے کی صورت میں بیار لوکل سپورٹ ارگنائزیشن کے ورکران اُمید کی کرن بن کے وہاں پہنچ جاتی ہے۔ اورپریشان حال لوگوں کو حتہ المقدورسہولت پہنچاتے رہے ہیں۔بی۔ایل۔ایس۔او غیر منافع بخش ادارہ ہے جو تنظیمات کے عطیات اور مخیر اداروں کی تعاون سے اپنا ایک مقام بنایا ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے چارج سنبھالے چند مہینے گزر گئے ہے اُنہوں نے اپر چترال کے مختلف علاقوں کا دورہ کر چکے ہیں اور ان کے مسائل سے خوب آگاہی حاصل کر چکے ہیں اور مسائل کے حل کے سلسلے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں تا ہم مسائل کے حل کے راہ میں کئی ایک مسائل درپیش ہیں۔ نومولد ضلع میں اس وقت تک افیسروں کے لیے نہ تو دفتر دستیاب ہیں اور نہ رہنے کے لیے گھر ۔ پھر بھی ان مشکلات کے باوجود ہمت اور جذبے سے علاقے کے مسائل حل کرنے کے ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا۔ بی۔ایل ایس۔او آمد پر باقاعدہ تقریب منعقد کیا گیا۔ تلاوت کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز کیا گیا۔اور تنظیمات کی طرف سے وی۔سی۔ ناظم سنوغر شجاع نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو روایتی چترالی ٹوپی(پکوڑ) پہنایا۔ بی۔ایل۔ایس۔او کے منیجر شیر افضل نے خوش امدید کہنے کے ساتھ بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے قیام کا مقصد اور کار کردگی تفصیل کے ساتھ بیان کی۔تحصیل کونسلر سردار حکیم، وی۔سی ناظم سلامت خان،تحریک حقوقِ عوام کے راہ نما کونسلر رحمت سلام لال،سرفراز کونسلر سنوغر، رحمت علیم وغیرہ علاقے کو در پیش مسائل سے دپٹی کمشنر اپر چترال کو اگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے اپنے خطاب میں بی۔ایل۔ایس۔او کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔اور ساتھ اپنے طرف سے ہر ممکن ذاتی و سرکاری حیثیت سے تعاون کا یقین دلایا۔آپ نے خواتین کو معاشرہ میں مثبت و تعمیری کردار ادا کرنے پر زور دیا اور اس سلسلے مختلف تجاویز بھی دئیے۔ علاقے میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رحجان پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کہا کہ اس خطرناک صورت حال کے روک تھام کے لیے موثر اقدامات اُٹھانے کے اشد ضرورت ہے۔ اس پرتحقیق ہونا چاہیے کہ اس کے اصل محرکات کیا ہیں۔ اس کے تہہ تک پہنچنے کے لیے سیمینارز کرنے اور آگاہی مہم چلانے کی آشد ضرورت ہے اس سلسلے عملی اقدامات اُٹھائے جائینگے۔بازار میں غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیاء کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے اُنہوں نے متنبہ کیا کہ اس طرح کے کام برداشت نہیں کی جائیگی اس طرح کے غیر معیاری اشیاء خورد و نوش انسانی صحت کے لیے زہر ہیں ہم اس کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق