fbpx

کالاش ویلی رمبور میں سیلاب،تین گھروں کو شدید نقصان،روڈ عارضی طورپر بند

چترال ( محکم الدین ) اتوار کی سہ پہر کالاش ویلی رمبور اور مضافات میں مسلادھاربارش ہوئی جس کے نتیجے میں رمبورکے متعدد مقامات پر برساتی نالوں میں سیلاب آئے سب سے زیادہ سیلاب کالاشگرام کے مقام پر آیا جہاں پہاڑی پر سے آنے والے سیلابی ملبے سے تین گھروں کو شدید نقصان پہنچا اور مکینوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی تاہم ملبے سے ان کے گھر بھر گئے اور مکانات اور اس میں موجود سامان کو نقصان پہنچا سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل سیف اللہ کالاش نے میڈیا کو بتایا کہ سیلاب سے شیر ولی خان ,اسماعیل اور کمانڈر کا لاش کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ سیلاب نے کئی مقامات پر فصلوں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے. اسی طرح رمبور روڈ کئی جگہوں پر سیلاب کی وجہ سے بلاک ہو چکا ہے اور آمدورفت عارضی طور پر بند ہے .مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر چترال سے اپیل کی ہے کہ روڈ کو کھولنے کا فوری طور پر انتظام کیا جائےاور متاثرہ گھروں اور فصلوں کے نقصانات والے افراد کی مالی طور پر مدد کی جائے .گذشتہ دس دنوں سے یکے بعد دیگرے تینوں کالاش ویلیزمیں سیلاب کا سلسلہ جاری ہے .عید سے چند دن پہلے بریر ویلی ,عید کے دن بمبوریت ویلی اورآج اتوار کے روز رمبور ویلی میں سیلاب آیا ہے اور لوگوں کو نقصان پہنچا ہے .

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق