fbpx

وزیر اعظم پاکستان کے شجر کاری مہم(پلانٹ فار پاکستان)کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی بونی اپر چترال میں خصوصی تقریب۔

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلعی انتظامیہ اپر چترال،محکمہ جنگلات، اور اے۔کے۔ار۔ایس۔پی کے اشتراک سے بونی ریسٹ ہاوس میں شجری کاری مہم کے سلسلے میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین،سی۔ڈی۔او محکمہ جنگلات چترال جمیل،پیر سجاد حسین(اے۔کے۔ار۔ایس۔پی) اپر چترال، تحصیل کونسلر سردار حکیم، وی۔سی ناظم احسان لال،صدر تجار یونین بازار بونی محمد شفع، ار۔ایف۔او بونی نذیر، ایس۔ایچ۔او تھانہ بونی ظہور الدین وغیرہ نے شرکت کی۔شجر کاری مہم میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے ریسٹ ہاوس بونی میں دیودار کا پودا لگاکر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے اپنی تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اس مہم کی افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں میں شعور اُجاگر کرنے پر زور دیا اورا داروں کے ساتھ سول سوسائٹی کو بھر پور کردار ادا کرنے کی تاکید کی ”ہر بشر دو شجر“ کے نعرہ کے ساتھ اس مہم کے بارے سی۔ڈی۔او فارسٹ چترال جمیل نے کہا کہ اس نعرہ کونہ صرف بونی بلکہ پورے اپر چترال میں پھیلایا جائیگا۔ تاکہ ہر فرد کم از کم دو پودے لگا کر اس علاقے کو سر سبز شاداب کرنے اور سیلاب کی راہ میں روکاوٹ ڈالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مختصر تقریب کے بعد محکمہ جنگلات کی طرف سے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق