fbpx

یونیورسٹی اف چترال کے طالب علموں کے لیے اسکالرشیپس

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اس برس یونیورسٹی اف چترال نے اپنے طلبا کو دو کروڑ چونتیس لاکھ سات ہزار پچاس روپے کے اسکالرشیپس دئیے ،۲۸۲ طلبا کے لیے ایک کروڑ تریانوے لاکھ سینتالیس ہزار پچاس روپے اور پچاس مستحق طلبا کے لیے پچاس لاکھ روپے کے اسکالرشیپس اس میں شامل ہیں ، جبکہ کلاش کمیونٹی کے تمام طلبا کو پچاس پچاس ہزار روپے ہر سمسٹر کے لیے اسکالرشیپس دئیے گئے ہیں جو کہ اس کے علاوہ ہیں ،اس طرح یونیورسٹی کے بیشتر طلبا کو اسکالرشپس دے کر ان کے والدین پر مالی بوجھ کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔آنے والے دنوں میں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں زیر تعلیم اور نئے داخلہ لینے والی بچیوں کو اسکاٹش اسکالرشپ کے ذریعے فی طالبہ ایک ایک لاکھ روپے ہر سمسٹر کے لیے اسکالرشپس دئیے جائیں گے اس طرح چترال میں زیور تعلیم سے آراستہ ہونے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوگا ، یونیورسٹی اف چترال اس برس فرنچ نیڈ بیس اسکالرشپس اور ایچ ای سی نیڈ بیس اسکالرشپس کے تحت بھی طلبا کو مالی معاونت فراہم کرے گی ،

مورا اسکالر شپ جو کہ اس برس ۲۵ طلبا کو دئیے گئے وہ اس کے علاوہ ہیں ، نئے تعلیمی سال میں مورا اسکالرشپس کی تعداد ۷۵ تک بڑھائی جائے گی

چترال میں تعلیمی ترقی اور والدین پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے یونیورسٹی اف چترال کوشان ہے ، اس سلسلے جلد مزید اقدامات کئے جائیں گے ، جبکہ یونیورسٹی کے طلبا کی استعداد بڑھانے کے لیے آئی ایم سائنسز اور دیگر اداروں سے ایم او یو کئے جارہے ہیں جن کے تحت یونیورسٹی کے طلبا کو ٹریننگ دی جائے گی  اور سردیوں میں ان کوان اداروں میں بھیجا جائے گا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق