fbpx

لاہور سے تعلق رکھنے والا پیراگلائڈر چترال میں پراگلائڈنگ کرتے ہوئے جان بحق

چترال ( محکم الدین ) لاہور سے تعلق رکھنے والا سئنیر پیرا گلائڈر چترال کے سیاحتی مقام برموغ لشٹ سے اڑان بھرتےہوئے دولومچ کے ایریے میں لینڈنگ کے دوران گلائیڈرپھنس جانے کے وجہ سے گر کر شدید زخمی ہوا جسے بعد آزان ریسکیو کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لے جایا جارہا تھا . کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے چل بسا .جان بحق پیراگلائڈر کی پہچان شیراز کے نام سےہوئی ہے.جس کا تعلق لاہور سےہے .چترال کے ایک سینئر پیراگلائڈر ظہیرالدین بابر جس نے حال ہی میں تین گھنٹے انتالیس منٹ مسلسل فضا میں پرواز کا ریکارڈ قائم کیا ہے . نے پیراگلائڈر شیراز کی ہلاکت پر انتہائی افسوس کا اظہارکیا ہے . اور کہاہے کہ شیراز گذشتہ کئی سالوں سے لاہور سے فلائنگ کیلئے چترال آتے رہے اور گذشتہ روز بونی آئےتھے اس موقع پر مقامی پیراگلائڈر نے ذائنی پاس سے اڑان بھری لیکن وہ فلائنگ نہیں کر سکے. انہوں نے آج بدھ کے دن چترال کے مقام برموغ لشٹ سے فلائنگ کی کوشش کی . لیکن لینڈنگ کرتے ہوئے اس کا پیراشوٹ بےقابو ہوکر پھنس گیا .جو کہ اس کی موت کا سبب بنا .انہوں نے کہا  کہ چترال میں پیراگلائڈنگ کی تاریخ میں یہ بڑا حادثہ ہے . جس میں پیراگلائڈرکی موت واقع ہوئی ہے . جبکہ کئی حادثات ہوئے ہیں . جس میں پیراگلائڈرز زخمی تو ہوتے رہے ہیں. لیکن جانی نقصان نہیں ہوئے . جان بحق پیراگلائڈر کی نعش لاہور منتقل کیا گیا .

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق