قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سےمیٹرک پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کو اس سال بھی نقد انعام اور اقرا شلیڈ دئیے جائنگے

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کی جانب سے ذرائع ابلاغ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس چترال سے موصول شدہ میٹرک کے سرکاری نتائج کی روشنی میں معروف سماجی و دینی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے حسب سابق اس سال بھی اول دوم اور سوم آنے والے طلبہ و طالبات کو نقد انعامی رقم اور اقرا شلیڈ سے نوازا جائے گا۔ شاہی خطیب نے کہا ہے کہ اگر کوئی ایسا سٹودنٹ رہ گیا ہو جس کے حاصل کردہ نمبرات محکمہ تعلیم کے ضلعی دفتر سے موصولہ لسٹ میں درج طلباء سے زیادہ ہو تو وہ اندرون ایک ہفتہ ہم سے رجوع کرے تاکہ ریکارڈ کی بر وقت درستی عمل میں آسکے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔