ڈی پی او چترال وسیم ریاض کا جوانوں کی شکایات اور عرض و معروض سننے کی خاطر اردلی روم کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈی پی او چترال وسیم ریاض نے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے جائز عرض و معروض سننے کی خاطر گزشتہ روز ڈی پی او آفس میں خصوصی اردلی روم کا انعقاد کیا، ڈی پی او وسیم ریاض نے اس موقع پر پولیس جوانوں کے مسائل سنے اوران کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے، اردلی روم کے دوران انہوں نے واضح کیا ہے کہ پولیس جوان فورس کا اصل سرمایہ ہیں جن کو درپیش مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے،انہوں نے مزید کہا کہ دیگر اضلاع کی طرح چترال پولیس نے بھی دہشت گردی کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے شجاعت و بہادری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں، انہوں نے پولیس جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جرائم کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لئے بھی اپنی توانائیاں صرف کریں،

خصوصی طور پر منعقدہ تقریب کے دوران ڈی پی او وسیم ریاض نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس جوانوں میں انعامات اور توصیفی اسناد بھی تقسیم کئے، انعامات اور اسناد تقسیم کے دوران انہوں نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ چترال پولیس میں غفلت و لا پرواہی کے مرتکب اہلکاروں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے جبکہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، اس موقع پر وسیم ریاض نے پولیس جوانوں پر زور دے کر کہا کہ وہ خلوص نیت، محنت و لگن سے کام کرتے ہوئے اپنی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کریں تاکہ محکمہ پولیس میں ہونے والے اصلاحات کا ثمر عوام تک پہنچے، انہوں نے موجود پولیس افسران و اہلکاروں کو کمیونٹی پولسینگ سے متعلق بھی ضروری ہدایت جاری کرتے ہوئے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنانے کی تلقین کی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔