fbpx

دروش جی ایچ سکول بازار میں پانی کا مسئلہ حل کرنے پر سماجی کارکن رضیت بااللہ کا شکریہ

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) تحصیل دروش میں گورنمنٹ ہائی سکول بازار دروش پچھلے کئی مہینوں سے پانی نہ ہونے کی وجہ سے متاثر تھا۔جس کی وجہ سے سینکڑوں طلبا اوراساتذہ سخت مشکل صورت حال سے دوچار تھے۔سکول انتظامیہ کی طرف سے بار بارحکومتی نمائندوں کو مسئلے کے بارے میں آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔جس پر سکول کے پرنسپل نصیر الدین اور استاد سردار حسین نے نجی شعبے سے خدمات حاصل کرنے کافیصلہ کیا اوراس سلسلے میں معروف سماجی کارکن اور تحصیل دروش کے بانی رضیت با اللہ سے رابطہ کر کے مسئلے کا حل نکالنے کو کہا جس پر رضیت با اللہ نے مخیر حضرات کے تعاؤن سے سکول ہذاکے مسئلے کا حل نکالتے ہوئے مطلوبہ ساما ن سکول انتظامیہ کے حوالہ کیا۔سکول پہنچنے پر سکول انتظامیہ نے رضیت با اللہ کااستقبال کیا اور اس موقع پر مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے رضیت با اللہ نے کہا کہ خدمت خلق عین عباد ت ہے اور یہ عبادت جاری رہے گا اور اس سلسلے میں مسلسل محنت کرنے پر پرنسپل نصیر الدین، استاذ سردار حسین کا بھی شکریہ ادا کیا انہوں نے سکول کے حوالے سے اپنی ذمہ داری بھر پور طریقے سے نبھائی اور اب یقیناً سینکڑوں طلبا اساتذہ کرام اور سکول کے باغیچے کواس سے فائدہ پہنچے گا۔ یاد رہے دریائے چترال کے کنارے میں کنواں بنا کرپمپ کے ذریعے سکول کے پانی کے مسئلے کو مستقبل طور پر حل کردیا۔ اس موقع پر طلبا اور اساتذہ کرام نے رضیت با اللہ کا خصوصی طور پر شکریہ اداکیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق