fbpx

پی ٹی سی ایل کی طرف سے چترال یونیورسٹی میں دو سو لائنوں پر مشتمل جدید ایکسچینج کھولاجائے گا

چترال( محکم الدین ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ اور چترال یونیورسٹی کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت پی ٹی سی ایل کی طرف سے چترال یونیورسٹی میں دو سو لائنوں پر مشتمل جدید ایکسچینج کھولاجائے گا . جس میں ڈی ایس ایل سمیت انٹرنیٹ کی جدید ترین سہولیات میسر ہوں گی . اور طلبہ کو تعلیمی ضرورت کیلئے نیٹ کے استعمال کی مشکلات سے نجات مل جائے گی . یہ معاہدہ چترال چیمبر آف کامرس کے بانی سرتاج احمد خان ,حاجی محمد خان , محمدوزیر خان کی موجودگی میں پراجیکٹ ڈائریکٹر چترال یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری اور اسسٹنٹ بزنس منیجر ٹیلیفون عبدالربی و ایس ڈی او پی ٹی سی ایل تجمل کے مابین طے پایا . اس معاہد ے کے تحت یونیورسٹی آف چترال زمین مہیا کرے گی . جبکہ پی ٹی سی ایل مطلوبہ ایکسچینج تعمیر کرے گی . ا س پراجیکٹ سے چترال یونیورسٹی کے علاوہ , پروفیشنل ڈویلپمنٹ سنٹر آغا خان یونیورسٹی ,جی ڈی لینگ لینڈز سکول اینڈ کالج اور اطراف کے دیگر سکول و کالج وغیرہ مستفید ہوں گے . چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے بانی سرتاج احمد خان نے اسے ای ایجوکیشن کیلئے ایک سنگ میل قرار دیاہے . اور اس سلسلے میں اقدامات کرنے پر وائس پریذیڈنٹ پی ٹی سی ایل وجیہہ انور, جی ایم ڈویلپمنٹ سید خلیل اور جی ایم اپریشن بخت بیدار خان کا شکریہ ادا کیا ہے . اور کہا ہے. کہ انہوں نے ہماری درخواست پر اس ایکسچینج کے قیام کی منظوری دے کر چترال کے طلبہ کو دنیا سے منسلک رہنے میں سہولت فراہم کی ہے . سرتاج احمد خان نے پراجیکٹ ڈائریکٹر چترال یونیورسٹی بادشاہ منیر بخاری کی فراخدلی کی تعریف کی ہے . اور پی ٹی سی ایل چترال کے آفیسران کا شکریہ ادا کیا ہے.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق