بلچ بالا میں پینے کا پانی نہ ہونے کی وجہ سے گاوں بلچ کے مکینوں کو شدید مشکلات درپیش۔انتظامیہ نوٹس لیں۔وقاص احمد ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال کے معروف وکیل اور سماجی کارکن وقاص احمد ایڈووکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ کئی مہنوں سے گاوں بلچ پینے کے صاف پانی کے مسائل سے دور چارہے۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے بلچ میں پینے کا ایک گونڈ پانی بھی نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کل الحاج نور ولی خان ساکنہ بلچ وفات پاگیا تھااُن کے جنازے کو غسل دینے کے لیے دور کنویں سے با لٹیوں سے پانی بھر کے لانا پڑا اُنہوں نے کہا کہ اُنہوں نے بذاد خود ڈپٹی کمشنر چترال کو بلچ میں پانی کی قلت کے بارے میں درخواست دی تو ڈی سی چترال نے اے اے سی چترال کو مارک کیا لیکن تاحال درخواست پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ پانی کی شدید قلت کی وجہ سے بچے ھضے کے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اُنہوں نے عوامی نمائندوں، ٹی ایم او چترال، منیجر Wsu اور ڈی سی چترال کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے اور ڈی سی چترال صرف فوٹو سیشن میں مصروف ہیں۔ اُنہوں نیصی ڈی ایل ڈی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سی ڈی ایل ڈی بے غیر این او سی کے اپنی مرضی سے بلچ کے لیے پائپ بچھانے کے بہانے جو قطرہ پانی آتی تھی اس کو بھی مکمل بند کیا گیاہے جب کہ بلچ میں پہلے سے زمین دوز پائپ موجود تھے لیکن سی ڈی ایل ڈی نے بلاوجہ پلاسٹک پائپ بچھانے کے بہانے پا?پ لاین کو برباد کر دیا ہے۔ اُنہو نے محکمہ انٹی کرپشن سے مذکورہ ادارے کی طرف بے قاعدہ گیوں کا انکوائری کرکے زمہ اران کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔وقاص احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ اگر دو دنوں کے اندر بلچ کا پانی بحال نہیں کیا گیا تو تمام ہالیا ن بلچ ڈی سی ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی زمہ اری متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ پر عائدہوگی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔