چترال پولیس کی طرف سے تیز رفتاری سے گریز کی ہدایت،خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی ہوگی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال پولیس نے ڈی پی او وسیم ریاض کی خصوصی ہدیات پر چترال میں تیزرفتاری پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کاروائی عمل لانے کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ روز بائی پاس روڈ چترال میں ایک مزدہ گاڑی جسےعمر شاہد ولد احمد ولی ساکنہ جنگ بازار چلا رہا تھا تیز رفتاری کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
جس پر ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 279/3/23/427 کے تحت تھانہ چترال میں مقدمہ درج رجسٹر ہوکر ملزم کو حسب ضابطہ گرفتارکرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔
ڈی پی او چترال وسیم ریاض نےتمام ڈرائیوروں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تیز رفتاری سے گریز کریں ورنہ ان کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔