کلدام گول نالہ میں سیلاب کے وجہ سےملبہ جمع،علاقے کو مزید تباہی سے بچانے کے لئے نالہ کی صفائی کی ضرورت

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس)گزشتہ دنوں علاقہ کلدام دروش میں تیز بارشوں کیوجہ سے کلدام گول نالہ میں طیغانی کی وجہ سے بہت ملبہ جمع ہوگیا ہے۔جس کے وجہ سے علاقے کو شدید خطرات کا سامنا ہےاہلیان علاقہ نے انتظامیہ سے اس نالے کی ہنگامی بنیاد پر صفائی کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کسی بھی وقت دوبارہ سیلاب آسکتا ہے،سیلاب آنے کی صورت میں 20 گھرانوں پر مشتمل گاوں ریضاندہ کلدام دروش اورعلاقہ مکینوں کےزمینات اورفصلیں سیلاب برد ہونے کے قوی امکانات ہے.جس کے لئے بروقت کاروائی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ علاقے کو سیلاب  کی تباہی سے بچایا جاسکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔