fbpx

الخدمت فاؤنڈیشن چترال اور ڈوگر آئی ٹرسٹ کے زیر اہتمام چترال میں دو روزہ فری آئی کیمپ الخدمت ڈائگناسٹک سنٹرمیں جاری

چترال ( محکم الدین ) الخدمت فاؤنڈیشن چترال اور ڈوگر آئی ٹرسٹ کے زیر اہتمام چترال میں فری آئی کیمپ الخدمت ڈائگناسٹک سنٹر چنار ان چترال میں جاری ہے .جس میں ممتاز ماہر چشم کیپٹن ڈاکٹر محمد خالد ڈوگر سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کر چکے ہیں منیجر الخدمت ڈائگناسٹک سنٹر چترال عرفان عزیز نے میڈیا کوبتایا کہ بونی میں منعقدہ دو روزہ فری آئی کیمپ میں پانچ سو مریضوں کے آنکھوں کا معائنہ کیا گیا . پینتالیس مریضوں کے سفید موتیا ( پردہ)کا اپریشن کیا گیاجبکہ معائنہ کردہ مریضوں کو فری لینز, فری میڈیسن اور فری عینک فراہم کئے گئے۔جس سے گھر کی دہلیز پرآنکھوں کے مریضوں کو چیک اپ اور علاج کی سہولت ملی۔انہوں نے کہا کہ بونی کے بعد الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر چنار ان چترال میں فری آئی کیمپ کا آغاز کیا گیا ہے۔جو کہ 31 اگست تک جارہی رہے گا . چترال کے تمام لوگ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔جس میں مردو خواتین دونوں شامل ہیں ۔واضح رہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال میں گذشتہ تین سالوں سے آنکھوں کے ڈاکٹر کی پوسٹ خالی ہےاور انکھوں کے مریض در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں . ایسے میں فری آئی کیمپ کا انعقاد علاقے کے لوگوں کیلئے بڑی نعمت سےکم نہیں .

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

0 Reviews

Write a Review

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق