ایک ہفتے کے اندرٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں خالی اسامیوں پر ڈاکٹر کی عدم تعیناتی کی صورت میں ہسپتال کو تالا لگا کر دھرنا دینگے،حصول بیگم     

بونی:(نمائندہ چترال ایکسپریس)سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اور معروف سماجی کارکن حصول بیگم نے بار بار درخواست دینے کے باوجود صوبائی حکومت کی طرف سے اپرچترال کی واحد سرکاری ہسپتال میں خالی اسامیوں پر ڈاکٹروں کی تعیناتی میں ناکامی اوردوسرے بنیادی صحت کے وسائل کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت کو ایک ہفتے کی مہلت دے کر مطالبہ کیا ہے کہ 7دنوں کے اندر اندر تمام خالی اسامیوں پرڈاکڑز تعینات کیا جائے ،بصورت دیگر وہ اپرچترال کی مجبور اورمفلس خواتین کو ساتھ لیکر ہسپتال کو تالہ لگا کرغیر معینہ مدت تک دھرنا دینگے جو کہ صحت  کا انصاف کے نعرہ لگانے والا اس حکومت کے منہ پر تمانچہ ثابت ہوگا،حصول بیگم میڈیا کو بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال جسکو اب ڈی ایچ کیو ہونا چاہیے میں 14ڈاکٹروں  کی بجائے صرف4 ڈاکٹرز تعینات ہیں،اور اوپی ڈی کے وقت صرف ایک ڈاکٹر روزانہ300 سےزائد مریضوں کے معاینے کے لیے موجود ہوتا ہے، جو کہ غریب مریضوں پر تماشہ کرنے کے مترادف ہے،اُنہوں نے کہا کہ ایم پی اے چترال ہدایت الرحمن گزشتہ ایک سال سے عوام کو ڈاکٹروں کی تعیناتی کے حوالے سے خوشخبری سنا رہے ہیں اب عوام کو ایم پی اے کی اصلیت اور حیسیت کے بارے میں سب معلوم ہو گیا ہے،دوسری طرف محکمہ صحت کے زمےداروں کی اہلیت کا یہ عالم ہے کہ کچھ عرصہ پہلے نیے ضلع کے لیے الگ سیٹ اپ بنانے کے لیے عہدیداروں کے چناو کرنے والا محکمہ نے کل دوبارہ دوضلعوں کے لیے ایک ڈسٹرکٹ  ہیلتھ آفیسر کا تقرر کردیا،جو کہ انکی نااہلی اورغیر سنجیدگی کی واضح ثبوت ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔