ڈگری کالج دروش(زنانہ) میں کلاسیں شروع کرنے کے ارڈر پر صوبائی حکومت کا شکریہ۔قاری جمال عبدالناصر

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے سماجی وسیاسی شخصیت جمعیت علما اسلام چترال کے سینئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر نے ایک اخباری بیان میں اہالیان دروش کی طرف  سےصوبائی حکومت کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ زنانہ ڈگری کالج پہلے دور حکومت میں منظور کی گئی تھی لیکن اب تک اس کالج میں دروش کی بیٹیاں کلاسیں شروع کرنے کے منتظر تھے بار بار گزارشات اور کوششوں کے باوجود اس تعمیر میں مختلف مسائل جنم لے رہےتھے جبکہ اہلیان دروش پرائیویٹ کالجوں میں مالی مشکلات سے دوچار تھے ابھی محکمہ تعلیم ہائیر ایجوکیشن کی طرف سے کلاسیں شروع کرانے کا آرڈر ہوا جس کے لئے ہم محکمہ کے ممنوں ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ کالج اب بھی نا مکمل ہے کیوںکہ محکمہ سی این ڈبلیو نے کالج کے لئے الگ ٹرانسفارمر کے لئے مطلوبہ رقوم محکمہ واپڈا کے حوالہ کی ہے لیکن محکمہ واپڈا نےاب تک ٹرانسفار مر کا مسئلہ حل نہیں کیا ہے جو کالج کی حوالگی کے لئے بہت ضروری ہے ۔اُنہوں نے ایک دوسرےاہم مسلے کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ کالج کے لئے مستقل اورالگ پائپ لائن کی آشد ضرورت ہے کیوںکہ دروش ٹاون میں پانی کا زیادہ بحران ہے جبکہ کالج کے لئے قانونی طور پر بھی الگ پائپ لائین کی ضرورت ہوتی ہے لہذامحکمہ سی این ڈبلیو کالج کے لئے الگ مستقل پائپ لائن شیشیکوہ سے لانے کا فوری بندوبست کرئے اس وقت تک عارضی طور پر مسئلہ حل کی جائے ۔اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان اور ڈپٹی کمشنر چترال سے بھی اہالیان دروش کی طرف سے اے سی دروش کی موجودگی میں گزارش کی گئی تھی۔ اُنہوں نے کہا کہ دروش کے مسائل کے حل کے لئیے جو بھی کوشش کریئنگے ہم اُنہیں عزت کی نگاہ سے دیکھئینگے خواہ  وہ ہمارا مخالف سے مخالف کیوں نہ ہو ۔اُنہوں نے اُمید کا اظہار کیا کہ کلاسیں فوری طورپر شروع کی جائینگی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔