بونی سڑک میں پانی کے وجہ سےآغاخان ہائر سکنڈری سکول کوراغ کا بس حادثے کا شکار،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بونی( کریم اللہ) محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ اپر چترال کی نااہلی کے باعث آج صبح سویرے آغاخان ہائر سکنڈری سکول کوراغ کا بس بونی پل کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔ بس علی الاالصبح 60 بچیوں کو لے کر بونی سے کوراغ جارہی تھی کہ بونی پل کے قریب روڈ میں زیادہ پانی آنے کی وجہ سے بس کے ٹائر زمین میں دھنس گئی تاہم گاڑی کسی بڑے حادثے کا شکار نہ ہوئی۔ اس بس میں 60 طلبہ سوار تھیں جو کہ صبح سکول جارہی تھی۔ اس سڑک میں پورے رات بڑی مقدار میں پانی بہہ رہی تھی جس کے باعث سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں اور یہاں سے گزرتے ہوئے بڑی گاڑی زمین میں دھنس گئی۔ اس وقت بھی اسی روڈ میں پانی بہہ رہا ہے لیکن نہ تو انتظامیہ اور نہ ہی متعلقہ محکمے اس حوالے سے اقدامات اٹھانے کو تیار ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔