fbpx

چترال پر امن علاقہ ہےاور یہ ہی اس کی سب سے بڑی خوبصورتی ہے جو ہمیشہ قائم دائم رہنا چاہیے۔ڈی پی او چترال وسیم ریاض

چترال (محکم الدین) ڈی پی او چترال وسیم ریاض نے کہا ہے کہ چترال پر امن علاقے کے طور پر مشہورہے اور یہ ہی اس کی سب سے بڑی خوبصورتی ہے جو ہمیشہ قائم دائم رہنا چاہیے۔وہ پیر کے روز اپنے آفس میں میڈیا سے بات کر رہے تھے انہوں نے کہاکہ چترال کے امن کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مصلحت کاشکار نہیں ہوا جا سکتاجس سے کوئی ناعاقبت اندیش غلط فائدہ لے سکے۔اُنہوں نے کہاکہ وہ منشیات کے خاتمے پر اپنی پوری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور انہیں اس میں بہت زیادہ کامیابی ملی ہے خصوصاً بروز گاؤں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ اس گاؤں میں منشیات فروشوں کے خلاف مستقل کاروائی کیلئے وہ پولیس چوکی کے قیام کا سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ منشیات فروش چترال کے سب سے بڑے دشمن ہیں جو نوجوان نسل کو ذہنی,جسما نی اور معاشی طور پر تباہ کر رہے ہیں اس لئے ان کے ساتھ کوئی رو رعایت نہیں بھرتی جائے گی۔ڈی پی او نے کہاکہ انہوں نے اپنے تبادلے کے ساتھ ہی چترال میں قدم رکھتے ہوئے اسے اپنے گھر کی طرح پایا ہے اس لئے میں اپنے گھر کو کسی بھی طرح نقصان پہنچتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا. انہوں نے کہا کہ چترال کے صحافی ذمہ دارانہ صحافت کرتے ہیں،ان میں چترال کی تعمیر وترقی اور امن و امان برقرار رکھنے کا بڑا درد ہے اور چترال پولیس ان کی خدمات کی معترف ہے۔ڈی پی او نے کہاکہ پولیس سے متعلق عوام کے مسائل سننے کیلئے ان کے دروازے کھلے ہیں. اور عوامی خدمات انجام دے کر انہیں خوشی ہو گی.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق