fbpx

ڈی پی او چترال وسیم ریاض کا بہتر ین کارکردگی دکھا نے والے پولیس افسر ا ن اور ٹریفک اہلکا رو ں میں انعام و اسنا د تقسیم

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈی پی او چترال وسیم ریاض نے پولیس جوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے جائز عرض و معروض سننے کی خاطر ڈی پی او آفس میں خصوصی اردلی روم کا انعقاد کیا۔خصوصی طور پر منعقدہ تقریب کے دوران ڈی پی او وسیم ریاض نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسر ا ن میں انعامات اور توصیفی اسناد بھی تقسیم کئے، انعامات اور اسناد تقسیم کے دوران انہوں نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،اُنہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے پر ٹریفیک انچارج فضل کریم کوٹریفک اہلکاروں کو بھی نقد انعام اور تعارفی اسناد سے نوازا اوراُن کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر وسیم ریاض نے پولیس جوانوں پر زور دے کر کہا کہ وہ خلوص نیت، محنت و لگن سے کام کرتے ہوئے اپنی کارکردگی میں مزید بہتر ی پیدا کریں تاکہ محکمہ پولیس میں ہونے والے اصلاحات کا ثمر عوام تک پہنچے، ٹریفک اہلکا ران کو کریک ڈ او ن سے متعلق احکامات جاری کیے اور کمسن ڈرائیو ز اور تیز رفتار ی سے متعلق کہا کہ اس معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق