چترال میں تعلیم سے محروم بچوں کو سکول جانے کے قابل بنانے اورکمیونٹی میں تعلیم کی اہمیت سے متعلق آگہی ورکشاپ

چترال ( محکم الدین )چترال میں تعلیم سے محروم بچوں کو سکول جانے کے قابل بنانے اور کمیونٹی میں تعلیم کی اہمیت سے متعلق آگہی پھیلانے کی غرض سے برٹش کونسل آف پاکستان اور چلڈرن گلوبل نیٹ ورک کے تعاون سے سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر انتطام کمیونٹی کے نمایندوں پر مشتمل کمیٹیوں کیلئے دوروزہ تربیتی ورکشاپ چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔جس میں شیشی کوہ اور مستوج سے تعلق رکھنے والے کمیٹی ممبران نے شرکت کی ۔ سوشل موبلائزرعارف اللہ نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ اس ورکشاپ کا مقصد رضا کارانہ جذبے کے ساتھ علاقے میں تعلیم سے محروم بچے بچیوں کے والدین میں آگہی پیدا کرکے ان کاتعلق سکولوں سے جوڑنا ہے ۔ تاکہ بچے تعلیم سے محروم نہ رہیں ۔ اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 25;4665;کے تحت پانچ سے سولہ سال کے بچے ریاست کی طرف سے تعلیم کی مفت فراہمی سے مستفید ہو سکیں ۔ کوئی بھی بچہ زیور علم سے محروم رہ کر جہالت کے اندھیروں میں نہ بھٹکنے پائے ۔ انہوں نے اس کام میں کمیونٹی کے رضاکاروں اور کمیٹی کے ممبران کے خدمات کی تعریف کی ۔ کہ قوم کے نونہالوں کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق علم سے روشناس کرانے کیلئے اپنی تمام تونائیاں صرف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آگہی واک کئے جائیں گے ۔ اور ورکشاپ منعقد کرکے رضاکاروں کو بھی تربیت فراہم کی جائے گی ۔ اس موقع پر سی جی این پی کی طرف سے ماسٹر ٹرینر نورالاسلام نے کمیٹی ممبران کو پروگرام کے طریقہ کار ، ریکارڈ رکھنے اور کمیونٹی میں فعال کردار ادا کرنے کے سلسلے میں اصول و ضوابط اورتجربات سے آگاہ کیا ۔ اور کہا ۔ کہ ہر ایک کام کا ریکارڈ رکھنا چاہیے  تاکہ شفافیت پر کوئی حرف نہ آنے پائے ۔ ورکشاپ میں یہ بات بھی زیر بحث آیا ۔ کہ شیشی کوہ وادی ایک جنگلاتی پسماندہ علاقہ ہے ،اس وجہ سے اب بھی بچوں کی ایک بڑی تعداد سکولوں سے دور ہیں ۔ اور والدین گھریلو کام کاج میں ہاتھ بٹانے کو اہمیت دے کر بچوں کو حصول علم سے محروم رکھتے ہیں ۔ اور غربت ان بچوں کی تعلیم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اسی طرح اپر چترال کے مقام مستوج ایریے میں سر کاری سکولوں کی طرف لوگوں کا رجحان کم ہونے کی بنا پر ایک طرف حکومتی وسائل ضائع ہو رہے ہیں ۔ اور دوسری طرف بچوں کی تعداد کے فارمولے کے تحت آسامیاں گھٹ رہی ہیں ۔ ورکشاپ میں شیشی کوہ اور مستوج کی دو کمیٹیوں کے چیرمین ، سیکرٹری اور جنرل سیکرٹریوں نے حصہ لیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔