fbpx

مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف اپر چترال موڑکہو کے عوام کا زبردست احتجاج

وریجون(نمائندہ چترال ایکسپریس)مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف موڑکہو کے عوام نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خاں اور ٹی ایم او موڑکہو شفیق خاں کی قیادت میں دراسن سے وریجون بازار تک مارچ کیا،ریلی کے شرکا نے مودی سرکار کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی،احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنما حمید جلال نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے موڑکہو کے شیردل مسلمان کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،جنگ ہونے کی صورت میں حکومت کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد موڑکہو کے عوام ۱۹۴۸کی جنگ آزادی سکردو کو دہراکر مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو کر کفار کا خاتمہ کرینگے،جلسے سے استاد عبدل کبیر کے علاوہ دوسرے مقررین نے بھی خطاب کرکے مودی کی ریاستی دہشتگردی کی بھرپور مذمت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق