fbpx

بھارت جیسے بزدل دشمن کیلئے مرحوم صدر محمد ایوب خان کا جذبہ اور ولولہ چاہئے۔عالم دین نور ولی شاہ

چترال (محکم الدین)چترال کے ممتاز عالم دین نور ولی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت جیسے بزدل دشمن کیلئے پاکستان کے مرحوم صدر محمد ایوب خان کا جذبہ اور ولولہ چاہئے اس لئے موجودہ حکمرانوں کو چاہیے کہ صدر ایوب خان کی 6ستمبر 1965 کی تقریر خود بھی سنیں اور عوام کو سنائیں تاکہ مادر وطن کیلئے لوگوں کے جوش و جذبے کو مزید تقویت مل سکے۔اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ اللہ اور رسول پاکؐ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے شہدا 6 ستمبر کے حقوق ادا کر یں کیونکہ جس جذبے اور شوق سے ان شہدا نے اپنی جانیں قربان کیں اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ آج قوم مختلف مسائل کی شکل میں جو عذاب سہہ رہی ہے اس سے چھٹکارہ تب ہی ممکن ہے جب حضرت عمر فاروقؓ کا جیسا نظام ملک میں رائج کیا جائے اورملک کے چاروں صوبوں کے لوگ صوبہ پرستی اور نسلی نعروں کو دفن کرکے ایک جھنڈے کے نیچے جمع ہو جائیں اور مملکت پاکستان کے تحفظ کیلئے 1965 کے شہدا کی طرح سینہ سپر ہو جائیں۔مولانا نور ولی شاہ نے حکومت سے اپیل کی۔کہ مرحوم صدر ایوب خان کی6 ستمبر کی تقریر کو نشر کرکے پوری قوم کو سنایا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق