fbpx

اوسیک آر سی سی پل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کرکے عملی کام کا آغاز کیا جائے۔عمران الملک سابق ناظم وی سی جنجریت

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) سابق ناظم وی سی جنجریت عمران الملک نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اوسیک آر سی سی پل جو کہ2016 سے ابتک سات مرتبہ ٹینڈر ہو چکا ہے آخری مرتبہ کامیاب بولی دہندہ ٹھیکہ دار کو ایواڈ اور ورک آرڈر ایشو ہوکر 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن تاحال عملی کام کا آغاز نہیں ہو سکا اور اب با وثوق ذرائع سے یہ بات ہمارے علم میں آئی ہے کہ ٹھیکہ دار اور محکمہ C&W کے درمیان ان بن کی وجہ سے یہ پراجیکٹ ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑنے والا ہے اُنہوں نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے ہر متعلقہ فورمز پر آواز اُٹھایا لیکن حکومت اور انتظامیہ کی لاپرواہی اور عدم توجہی اور غیر سنجیدگی کی وجہ سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
اُنہوں نے اہلیان علاقہ کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ،چیف سکریٹری خیبر پختونخواہ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن،ڈپٹی کمشنر چترال، ایم این اے چترال اور ایم پی ایز چترال سے ایک بار پھر پُرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں ورنہ اہلیان وارڈاپ تا سوئیر اپنے حق کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اس حوالے سے ہم جلد دروش بازار میں احتجاجی دھرنے کا آغاز بھی کریں گے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق