fbpx

تورکہو کے عوام کا مظلوم کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ریلی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)شاگرام۔تورکہو کے عوام نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ٹی ایم او موڑکہو شفیق خاں کی قیادت میں ہائی سکول شاگرام سے نوغور جنالی تک ریلی نکالی،مظاہرین نے مودی کی غاصب حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اس کے علاوہ شرکا نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ہندوستان مردہ باد اور کشمیربنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے،ریلی کے اخرمیں خطاب کرتے ہوے کیپٹن ریٹائیرڈ عصمت اللہ،سابق ناطم قیوم بیگ،چارویلو حسین زرین اور مرزہ غلام اولیا وغیرہ نے مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بربریت کی پرزور الفاظ میں مذمت کے ساتھ یہ عہد کیا کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی  آزادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کرینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق