ڈی پی او چترال وسیم ریاض ( پی ایس پی) کی طرف سے منشیات کے خلاف کریک ڈاون میں مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران نمایان کامیابیان

چترال ( محکم الدین ) ڈی پی او چترال وسیم ریاض ( پی ایس پی) کی طرف سے منشیات کے خلاف کریک ڈاون میں مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران نمایان کامیابیان ملی ہیں . سب سے بڑی کامیابی پرواک اور سنوغرکے چھاپوں میں ہوئی . جہاں تھانہ بونی کے ایس ایچ او , ایس آئی ظہورالدین نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سید نذیر شاہ ولد حریر ساکن پرواک بالا کے قبضے سے 135کلوگرام خام چرس , بلبل خان ولد محمد لالی ساکن سنوغر سے 165 کلوگرام خام چرس بر آمد کر لی . اسی طرح تھانہ موڑکہو کے ایس ایچ او ,ایس آئی گل محمد نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نغمان ولد رحمان شاہ ساکن شیراندور موڑکہو کے قبضے سے 17ہزار گرام خام چرس بر آمد کر لی. جبکہ ایس ایچ او تھانہ دروش ایس آئی فیض محمد نے بدنام زمانہ منشیات فروش حسن ولی ولد رحمت ولی ساکن شیشی دروش سے 125گرام اور گل شیر ولد محمد حکیم ساکن جنجریت سے 110گرام چرس قبضے میں لے لی ہے . ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے . اور پولیس کی طرف سے مزید تفتیش جارہی ہے . درین اثنا عوامی حلقوں نے ڈی پی او چترال وسیم ریاض کی طرف سے منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کرنے اور بر آمدگی پر ان کی تعریف کی ہے اور یہ سلسلہ مزید تیزی اور سختی کے ساتھ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے .

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔