ایم پی اے چترال وزیر زادہ نے ڈی پی او چترال وسیم ریاض کی طرف سے چترال میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا خیرمقدم

چترال ( محکم الدین ) چیرمین ڈیڈک وایم پی اے چترال وزیر زادہ نے ڈی پی او چترال وسیم ریاض کی طرف سے چترال میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے چترالی قوم کیلئے بہت بڑی خدمت سے تعبیر کیا ہے پشاور سے ٹیلیفون پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او وسیم ریاض کی چترال تعیناتی کے بعد منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں اور کامیابیوں کی خبریں مل رہی ہیں . جس سے یہ امید پیدا ہو گئی ہے . کہ ان کی زیر نگرانی چترال پولیس منشیات کے تدارک میں کامیاب ہو جائے گی . وزیر زادہ نے کہا کہ چترال کے مختلف علاقے بشمول چترال ٹاون منشیات فروشوں کے نرغے میں ہیں اور باعزت لوگوں کے جوانسال اولاد منشیات کی وجہ سے تباہ ہو رہے ہیں ایسے میں ڈی پی او وسیم ریاض چترال کے نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کیلئے مسیحا کا کردار ادا کر رہےہیں . جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے , کم ہے ۔علاقے میں آمدنی کا وسیع حصہ منشیات کی خریدو فروخت خرچ ہو رہا ہے جبکہ اس کے استعمال کے مہلک اثرات معاشی نقصان کے علاوہ ہیں۔انہوں نے چترال کے تمام سیاسی قائدین ,عمائدین علاقہ , وکلا برادری اور لوگوں سے اپیل کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کو موثر بنانے اور چترال سے اس زہر کے خاتمے کیلئے ڈی پی او چترال کی مدد کریں۔انہوں نے ڈی پی او کی مستعدی اور بلا امتیاز منشیات کے خلاف کاروائی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ ڈی پی او اسی طرح جوش و جذبے سے آیندہ بھی اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے ۔انہوں نے اپنی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا .

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔