چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز,بونی اور مستوج ملزمان سے چرس برآمد
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او چترال وسیم ریاض خان (پی ایس پی) کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران ایس ایچ او تھانہ مستوج ایس آئی عبدالکریم شاہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم حیدر علی ولد شیر خان سکنہ چوئنچ مستوج کے قبضے سے 150 گرام چرس جبکہ ایس ایچ اوتھانہ بونی ایس آئی ظہور الدین نے ملزم سید حسین علی شاہ ولد بزرگ شاہ سکنہ سنوغور کے قبضے سے 78 کلو گرام خام چرس برآمد کئے ۔ملزمان گرفتار مزید تفتیش جاری ۔سماجی سیاسی وعوامی حلقوں نے ڈی پی او چترال ویسم ریاض خان کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر اُنہیں مباکرباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے اور چترال پولیس کی کارکردگییوں کو سراہا ہے اور آئیندہ کے لئے بھی اسی طرح سماج دشمن منشیات فروشوں کے خلاف کاروئیاں جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں