ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ (DWW)ٹرسٹ پاکستان کی جانب سے چترال گولین کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

چترال (ارشاد اللہ شادؔ سے) چترال کی وادی گولین میں جامی اشپار نامی گلیشئیر پھٹنے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی اور ہزاروں افراد کے متاثرہ علاقوں میں محصور ہونے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ (DWW)ٹرسٹ پاکستان کے تحت امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ گذشتہ روز ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ (DWW)ٹرسٹ پاکستان فوڈ پروگرام کے تحت گولین سیلاب متاثرین میں 150فوڈ پیکجز جس میں آٹا، چینی، چاول، دالیں، خشک دودھ، گھی،مصالحہ جات و دیگر اشیاء خوردونوش شامل تھی تقسیم کئے گئے۔ اہلیان علاقہ نے ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہا اور اُن کا شکریہ ادا کیا۔اس حوالے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ ٹرسٹ چترال کے ذمہ دار نے کہا کہ ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ ٹرسٹ پاکستان چترال میں سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی غم میں شریک ہیں اور ان کی مدد کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائیگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔