اپر چترال سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کا تبادلہ انکے ضلع میں کیا جائے/انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن دروش

 چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن دروش نے مطالبہ کیا ہے کہ اپر چترال ایک الگ ضلع بن چکا ہے اور گذشتہ مہینے اپر چترال میں محکمہ تعلیم کے انتظامی افسران کی تقرری کے بعد ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنا کام شروع کر دیا ہے لہذا آبائی اضلاع کے ملازمین کو انکے ضلع میں ٹرانسفر کیا جانا ضرور ی ہے۔ گذشتہ دنوں انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن دروش کے میٹنگ کے بعد جاری کئے گئے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم میں ای ٹرانسفر پالیسی کے اطلاق کے بعد بہت سے اساتذہ اپنے ضلع اور گھروں سے دور لوئرچترال میں ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ لوئر چترال کے بے شمار اساتذہ اپر چترال میں تعینات ہیں۔ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اپرچترال سے تعلق رکھنے ایسے تمام اساتذہ کا انکے اضلاع میں تبادلہ کیا جائے تو ضلع لوئر چترال کے مختلف علاقوں میں تعینات ہیں اور ضلع اپر چترال میں ڈیوٹی دینے والے لوئر چترال کے اساتذہ کا تبادلہ انکے ضلع میں کیا جائے جس سے دونوں اضلاع کے اساتذہ کو آسانی ہوگی۔ آئی ٹی اے نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ E ٹرانسفر پالیسی میں Versesکی سہولت میسر نہیں لہذا اس عمل کو شفاف اور آسان بنانے کے لئے Versesٹرانسفر کا آپشن بھی دیا جائے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔