ضلعی سیرت کونسل چترال کے زیر اہتمام شہادت حضرت عمر فاروق ؓ کانفرنس کا انعقاد:۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ضلعی سیرت کونسل چترال کے زیر اہتمام یکم محرم یوم شہادت امیر المومنین خسر رسول سیدنا حضرت عمر فاروق ؓ اور دس محرم یوم شہادت نواسہ رسول جگر گوشہ بتول سیدنا حضرت حسین ابن علیؓ کے مناسبت سے چترال میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں سالانہ عظیم شان شہادت فاروق ؓ وحسین ؓ کانفرنس مرکزی جامع مسجد فیض آباد چترال میں منعقد ہوئی کانفرنس کے صدارت جمعیت علماء اسلام چترال کے سابق آمیر حضرت مولانا قاری عبد الرحمن قریشی، معروف عالم دین و شیخ القرآن مولانا ولی محمد ضیف عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چترال کے امیر مولانا مفتی شفیق احمد، مولانا فدا احمد اور چیئر مین ضلعی سیرت کونسل حافظ نواز مدنی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے فلسفائے شہادت وعظمت صحابہ کو اُجاگر کیا مقررین نے کہا کہ آ ل نبی و اصحابہ نبی کی قربانیاں اپنی مثال آپ ہے مقررین نے کہا کہ ادیان عالم میں اسلام کے سوا کوئی ایسا مذہب نہیں ملے گا جس کی دفاع اور اشاعت کیلئے اتنے قربانیاں دی گئی ہو مقررین نے کہا کہ شہادت وہ عظیم نعمت ہے جس کے لئے خود اللہ کے رسول ﷺ نے بار ہا دعاکی اور شہادت ہی ایک مسلمان کے لئے مطلوب و مقصود ہونا چاہئے مقررین نے کہا آل نبی و اصحابہ بنی کے عظمت کو جاننے کے لئے مسلمانوں کو ہر دور میں قرآن وسنت سے رہنمائی لینا ہوگا۔ ان عظیم المرتب شخصیات کے کردار کو جاننے کے لئے کسی زاکر مورخ یا بہرو پیا کے رائے کا ہم احترام نہیں کرتے انہوں نے مسلمانوں بلخصوص نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواب غفلت سے بیدار ہو جائے اور اپنے دین کے اشاعت و دفاع کے لئے میدان عمل میں آکر کردار ادا کرے اس لئے سب سے پہلے قرآن و سنت کا مطالعہ کریں آئمہ مجتہدین اور مستند علمی لوگوں کے کتابوں کا مطالعہ کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔