محرم الحرام کے حوالے سے ایف ایم ھاٹ97چترال کامحفل نعت خوانی کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) محرم الحرام کے حوالے سے ایف ایم ہاٹ 97چترال کی طرف سے محفل نعت خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں چترال کے مختلف گورنمنٹ اور پرائیوٹ سکول کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں چترال کے معروف علماء کرام بلبل چترال مولانا اسرار الدین الہلال، مولانا حاجی اکبر، مولانا رحیم الدین، حافظ خوش ولی خان، اور پروگرام کے مہمان خصوصی صدر تجار یونین چترال شبیر احمد، اور صدر محفل تریچمیر ڈرائیور یونین کے صدر صابر احمد نے کی۔ اسی طرح پروگرام کے اختتام پر طلباء و طالبات کو نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔ محفل نعت خوانی کی میزبانی آر۔جے وقار احمد نے سرانجام دی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔