گہلی گراونڈ بونی میں آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ اپنی رنگینیوں کے ساتھ اختتام پزیر، لون ٹیم فاتح قرار۔

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)گولڈن سپورٹس کلب بونی کی طرف سے گہلی گراونڈ بونی میں منعقدہ آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ اج اختتام پزیر ہوا۔فائنل میں لون فٹبال ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد پینلٹی ککس پر ٹیک لشٹ فٹبال ٹیم بونی کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔بونی 1 اور بونی 2 کے سینیئر سٹیزن کے ٹیموں کے درمیان بھی مقابلہ ہوا جس میں بونی 1 کی ٹیم نے بونی 2 کی ٹیم کو 0 کے مقابلے میں 3 گولوں سے شکست دیدی۔ ایک مہینے تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں لوئر اوراپر چترال کے کل 44 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچوں میں تماشائیوں کی بھر پور تعدادِ موجود رہی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی جلال آباد ہاؤسنگ سکیم خاندان جنالی کوچ کے چیف ایگزیکٹو پیر سید کوثر علی شاہ نے انعامات تقسیم کئے انہوں نے جیتنے والی ٹیم کیلئے بیس ہزار روپے، ہارنے والی ٹیم کیلئے پندرہ ہزار روپے اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کے لئیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا۔مہمان خصوصی نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر گولڈن سپورٹس کلب بونی کو مبارکباد دی۔ آخر میں ٹورنامنٹ کے چیف کنوینر اور گولڈن اسپورٹس کلب بونی کے صدر پرویز لال نے مہمان خصوصی، کھلاڑیوں اور شائقین کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔