سابق آل ویلج کونسلز فورم دروش کااجلاس،دروش ہسپتال کے حوالے سے مسائل پر تفصیلی بحث
دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس)آج گذشتہ روزسابق آل ویلج کونسلز فورم دروش کااجلاس زیر صدارت عمران الملک دروش میں منعقد ہوا جس میں دروش ہسپتال کے حوالے سے مسائل پر تفصیلی بحث مباحثہ ہوا اجلاس میں سابق وی سی ناظم شاہ نگار وقار احمد سابق وی سی ناظم سویر رحمت خان سابق وی سی ناظم اڑیان حاجی ناصرالدین کے علاوہ عمائدین علاقہ نے بھی شرکت کی۔ جس کے بعد شرکاء اجلاس نے ڈپٹی کمشنر چترال ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر مجیب الرحمن اور ڈاکٹر اکبر شاہ ایم ایس چترال ڈی ایچ او ہسپتال کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی کوششوں کی بدولت دروش میں عارضی بنیادوں پر لیڈی ڈاکٹر کا مسلہ حل ہوگیا ہے اور مریضوں کو تھوڑا ریلیف ملا ہے اُنہوں خیبر پختونخواہ حکومت۔ ڈپٹی کمشنر چترال، ایم این اے چترال، ایم پی اے چترال اور ڈیڈک چئیرمین وزیر زادہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دروش میں ڈاکٹرز خصوصا ًلیڈی ڈاکٹرز کی جتنی بھی آسامیاں خالی ہیں ان پر جلد از جلد تعیناتیاں کی جائیں کیونکہ دروش تحصیل ہسپتال چترال کا دوسرا سب سے بڑا ہسپتال ہے جس میں روزانہ ‘او پی ڈی چترال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے برابر ہی ہے ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے مسائلستان بن چکا ہے اجلاس میں چترال کے ایک سابق وی سی ناظم کی طرف سے حالیہ جاری ہونے والے ایک اخباری بیان کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہااُنہوں نے کہا کہ موصوف کا حقائق جانے بے غیر ڈاکٹر اکبر شاہ کے خلاف بیان دینے سے عوام دروش میں شدید غم وغصہ پیدا ہو چکا ہے اور عمائدین علاقہ نے بھی اس خدشے کا اظہار کیا کہ اگر موصوف کے اخباری بیان کی وجہ سے دروش ہسپتال میں ایک بار پھر لیڈی ڈاکٹر کا مسلہ پیدا ہوا تو اس صورت حال سے پیدا ہونے والی کشیدگی کی زمہ داری بھی ان پر عائد ہوگی۔شرکاء اجلاس نے آخر میں ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ جب تک مستقل بنیادوں پر لیڈی ڈاکٹرز کا مسلہ حل نہیں ہوتا ان لیڈی ڈاکٹرز کی عارضی ڈیوٹیاں ختم نہ کی جائیں بصورت دیگر دروش میں شدید احتجاج کیا جائے گا