چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری،مختلف تھانوں کے حدود سےچرس،خام چرس اور دیسی شراب برآمد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او چترال وسیم ریاض (پی ایس پی) کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مختلف تھانوں کے حدود سے چرس،دیسی شراب(ٹارہ) اور خام چرس برآمد کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ یارخون ایس آئی شیر احمد نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سید گوہر علی شاہ سے 18 کلو گرام خام چرس ،ایس ایچ او تھانہ چترال ایس آئی انور شاہ نے 45 گرام چرس اور ایس ایچ اوتھانہ رمبور ایس آئی رفیع اللہ نے 7.5 لیٹر دیسی شراب (ٹارہ) برامد کرکےملزمان گرفتار کیا جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔