سیاحوں کیلئے سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں نگرچترال میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے ٹورسٹ فسلٹیشن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا

چترال (محکم الدین) صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق چترال میں سیاحت کو ترقی دینے اور سیاحوں کیلئے سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں خوبصورت سیاحتی مقام نگر میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے گذشتہ روز ٹورسٹ فسلٹیشن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد، ڈپٹی کمشنر دیر خالد خٹک، اسسٹنٹ کمشنر دروش عبد الولی خان، تحصیل میونسپل آفیسر دروش مصباح الدین، انجینئر تنویر احمد اور شہزادہ صلاح الدین آف نگر اور تحصیلدار دروش عبد السلام کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے۔ کمشنر اور دیگر مہمانوں کی آمد پر اُنہیں ہار پہنائے گئے، اور تختی کی نقاب کشائی کے بعد مٹھائی تقسیم کئے گئے ۔ فسلیٹیشن سنٹر تین کمروں، دو واش رومز، کیچن اور لان پر مشتمل ہو گا۔ جس میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو مختصر قیام کرنے، ضرورت کی جملہ اشیاء اور چیزیں خریدنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ اور سیاح فسلٹیشن سنٹر کے بالمقابل سیاحتی مقام نگر کے خوبصورت نظاروں کا لطف بھی ا ُٹھا سکیں گے۔ کمشنر ملاکنڈ نے بعد آزان شہزادہ صلاح الدین آف نگر کے قلعے کی وزٹ کی۔ اور نگر باغ و دیگر سیاحتی مقامات کا نظارہ کیا۔ اور قدیم تاریخی قلعے کی طرز تعمیر میں انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نگر قلعے کی سیاحتی اور تاریخی اہمیت بھی زیر بحث آئے۔ اور اسے سیاحت کیلئے انتہائی خوبصورت اور قدرتی نظاروں سے بھر پور جگہ قرار دیا گیا۔ شہزادہ آف نگر صلاح الدین اور مقامی لوگوں نے ٹورسٹ فسلٹیشن سنٹر کی تعمیر کا خیر مقدم کیا۔ اور کہا۔ کہ اس مقام پر ملکی اور غیر ملکی سیاحو ں کیلئے اس قسم کی عمارت کی آشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ اور یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد کی ذاتی دلچسپی اور ٹی ایم او دروش مصباح الدین کے بھر کوششوں کے نتیجے میں یہ سنٹر تعمیر ہو رہا ہے۔ جس کیلئے ہم اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کمشنر ملاکنڈ نے سیاحت کی ترقی کیلئے ڈپٹی کمشنر نوید احمد، اسسٹنٹ کمشنر دروش عبد الولی خان اور ٹی ایم اے صلاح الدین کے اقدامات کی تعریف کی، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہزادہ آف نگر کی پُرخلوص مہمان نوازی پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔