پی۔پی۔پی اپر چترال کے عہدہ داران کی تنظیم سازی اور آنے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں میٹنگ

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)تفصیلات کے مطابق مورخہ 25 ستمبرکو پی۔پی۔پی اپر چترال کے عہدہ داران کی ایک اہم میٹنگ یوتھ کونسلر صاحب گار ہاؤس میں زیر صدارت پارٹی صدر اپر چترال امیر اللہ  منعقد ہوئی۔ میٹنگ کا ایجنڈا آنے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں اور تنظیم سازی کے حوالے سے تھا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تحصیل نظامت کے لیے پارٹی کے خواہشمند حضرات اپنے کاغذات 10 ستمبر تک صدر اپر چترال امیر اللہ  کے پاس جمع کروائیں۔ تنظیم سازی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی کیبنٹ ویلج اور یو۔سی لیول پر تنظیم سازی کے حوالے سے مختلف یوسیز اور ویلجز کا دورہ کرے گی اور اسکے بعد تنظیم سازی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں عنقریب ایک اور میٹنگ ضلعی صدر امیر اللہ کے گھر منعقد کی جائے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔