خیبر پختونخوا محکمہ صحت کا پہلا والا اعلامیہ منسوخ بونی ٹی ایچ کیو کے لئے صر ف ایک ڈاکٹر اور ٹی ایچ کیو دروش کے لئے دو ڈاکٹرزکی تعیناتی کا اعلامیہ جاری

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ضلعی انتظامیہ چترال کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق تحصیل دروش میں ڈاکٹروں کی کمی کے پیس نظر صوبائی حکومت کی طر ف سے محکمہ صحت نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال دروش میں ڈاکٹروں کی کمی کومد نظر رکھتے ہوئے ایک لیڈی ڈاکٹر سمیت ایک میل ڈاکٹرکا تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔نئے اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر ہارون مصطفی کو تحصیل بونی اور ڈاکٹر عظمت ولی شاہ اور ڈاکٹر بی بی حفصہ کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں ڈیوٹی دینے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔دروش اوربونی میں ڈاکٹرز تعیناتی پر عوام میں خوشی کی لہر دور گئی اور لوئر چترال کے ڈپٹی کمشنرکی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔