کوہستان کے 3اضلاع میں 12روزہ خصوصی مہم برائے انسداد پولیو ٹیکہ جات کا آغاز 30ستمبرسے ہو رہاہے

پشاور(چترال ایکسپریس ) کوہستان کے 3اضلاع میں 12روزہ خصوصی مہم برائے انسداد پولیو ٹیکہ جات کا آغاز 30ستمبربروزپیرسے ہو رہاہے۔ کوہستان میں 4ماہ سے 5سال تک کے 78ہزار337بچوں کوپولیو کے ٹیکے لگائے جائیں گے جبکہ پیدائش سے لیکر 5سال تک کے 85ہزار149بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گیجس کا مقصدبچوں میں پولیوکے خلاف قوت مدافعت کومزیدبڑھاناہے حفاظتی ٹیکہ جات مہم کوہستان اپر، کوہستان لویر اور کوہستان کولائی پالس میں ہو گی اس بات کافیصلہ پولیوکی روک تھام کے لیے قائم ادارہ ایمرجنسی آپریشن سنٹرمیں اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیاگیا جس کی صدارت ایمر جنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے کی اجلاس میں ڈائریکٹرای پی آئی ڈاکٹرمحمد سلیم، عالمی ادارہ اطفال(یونیسیف)کے ٹیم لیڈڈاکٹرطفیل احمد،عالمی ادارہ صحت(ڈبلیوایچ او)کے ٹیم لیڈڈاکٹر گیڈی محمد،این سٹاپ آفیسرڈاکٹراعجازعلی شاہ اوردیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں پولیوکے بڑ ھتے ہوے کیسز سے متعلق مجموعی صورت حال سے نمٹنے کیلئے جامعہ حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ آئی پی وی ویکسین خون میں شامل ہو کر فوری طور پر قوت مدافعت بڑھاتی ہے قطرے اور ٹیکہ جات دونوں مل کر بہتر حفاظت فراہم کرتے ہیں اور پولیو وائرس کے پھیلاؤ کوروکتے ہیں پولیو ٹیکہ جات مکمل طورپر محفوظ ہیں اور 4ماہ سے5سال تک کے تمام بچوں کودئے جاسکتے ہیں جس میں بیمار اور کمزور بچے بھی شامل ہیں آئی پی وی ٹیکہ لگانے کے لئے 247تربیت یافتہ اور تجربہ کاراہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے اور پولیو سے بچاؤ کے یہ ٹیکے بچوں کوگھروں کے بجائے نزدیکی خصوصی رسائی مراکز میں لگائے جائینگے کوآرڈینیٹر ای اوسی عبدالباسط نے معاشرے کے تمام طبقات خصوصا والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے میں بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ ٹیکوں کے لئے بھی اپنے قریبی خصوصی رسائی مراکز ضرورلے کرجائیں اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران تورغر میں بھی انسدا د پولیو مہم چلائی جائے گی مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمرکے 13ہزار867بچوں کوپولیوسے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے اس تین روزہ مہم کے لیے 78تربیت یافتہ پولیوہیلتھ ورکرزمقررکیے گئے ہیں جس میں 72موبائل،3فکسڈ،3ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کی موثرنگرانی کے لئے 19ایریاانچارجزبھی مقررکئے گئے ہیں مہم کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کی سیکورٹی کے لئے بھی خاطرخواہ انتظامات کئے گئے ہیں.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔