ہندوستان کی مجال نہیں کہ وہ پاکستان جیسےایٹمی طاقت سے پنگا لے۔سیکرٹری اطلاعات تحریک تحفظ پاکستان بدیع الرحمن

چترال (شہریار بیگ) تحریک تحفظ پاکستانTTPکے مرکزی سکریٹری اطلاعات بدیع الرحمن نے کہا ہے کہ ہماری تحریک کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہے کشمیر کی آزادی تک ہم اُن کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنے دو روزہ دورہ چترال کے موقع پر چترال پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کی۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے ہندوستان کی مجال نہیں کہ وہ ایک ایٹمی طاقت سے پنگا لے۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کا موقف بہت مضبوط ہے کامیابی ضرور ملے گی۔اُنہوں نے کہا کہ ملک اس وقت شدید مالی بحران بے روزگاری اورمہنگائی کا شکار ہے سرمایہ دار اور کارخانہ دار ملکی پالیسیوں سے پریشان ہے جس کی وجہ سے کارخانے بند اور سرمایہ کاری رُک گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ چترال میں تحریک کو مضبوط کرنے کے لئے بہت جلد چترال کا تفصیلی دورہ کرکے تحریک کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔ مولانا فضل الرحمن کے مارچ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بدیع الرحمن نے کہا کہ عمران خان مکافات عمل کا شکارہے جو اُنہوں نے 160دنوں کے دھرنے میں بویا تھا وہی کاٹنے کو مل رہا ہے۔ مولانا کا مارچ کامیاب ہو گا یا نہیں اس پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔