fbpx

سپرنٹنڈنگ انجینئر پیسکو سوات سرکل انجینئرخالد خان کا پیسکو سب ڈویژن چترال میں کھلی کچہری کا انعقاد۔صارفین نے شکایات کے انبار لگادئیے۔

چترال (نما ئندہ چترال ایکسپریس) سپرنٹنڈنگ انجینئر پیسکو سوات سرکل انجینئر خالد خان نے پیسکو سب ڈویژن چترال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں انہوں نے صارفین کے شکایات سنے اور انہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات کے علاوہ چترال میں دیگر اہم اعلانات بھی کئے۔ جن میں دروش میں پیسکو سب آفس کا، قیام چترال میں ٹرانسفارمر ورکشاپ کی منظوری، ٹرانسفارمر اپگریڈیشن کے بیش قدر اعلانات شامل ہیں۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر کے اعلانات پر عمائدین علاقہ اور صارفین نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ سپرنٹنڈنگ انجینئر پیسکو سوات سرکل انجینئر خالد خان کی طرف سے کیے گئے احکامات کو جلد عملی جامہ پہنایا جائیگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

0 Reviews

Write a Review

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق