fbpx

پی پی پی چترال کا ملک میں مہنگائی،بے روزگاری،ہسپتالوں کے نجکا ری اورچترال کے اندر ترقیاتی کاموں کی بندش کے خلاف احتجاجی جلسہ۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی لوئر کے زیر اہتمام پرانہ پی آئی چوک چترال میں ملک بھر میں مہنگائی،بے روزگاری اور ضلع چترال میں ترقیاتی کاموں کی بندیش کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں۔مقررین نے مہنگائی،ہسپتالوں اور ایجوکیشن میں نجکاری ترقیاتی کاموں کی بندیش اور بے روزگاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید مشکلات سے دوچار کرنے پر حکومت سے فوری طورپر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔احتجاجی جلسہ سے محمد حکیم ایڈوکیٹ،شریف حسین،عالم زیب ایڈوکیٹ،قاضی سجاد ایڈوکیٹ،شیرجوان،صدر تجار یونین اور امیر جمعیت علماء چترال مولانا عبدالرحمن نے خطاب کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

0 Reviews

Write a Review

متعلقہ خبریں/ مضامین

إغلاق